بھارت میں خواتین غیر محفوظ،بہار میں خاتون کو ز یادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

بھارت میں خواتین غیر محفوظ،بہار میں خاتون کو ز یادتی کے بعد قتل کر دیا گیا
بھارت میں خواتین غیر محفوظ،بہار میں خاتون کو ز یادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست بہار میں اجتماعی ز یادتی اور قتل کا ایک واقعہ پیش آیاجس میں ایک 32 سالہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر کے لاش کو درخت پر لٹکا دیا گیا ہے۔ میڈیا رپوٹ کے مطابق خاتون اپنے دس سالہ بیٹے اور دیگر رشتے داروں کے ساتھ علی پوردوار سے نئی دہلی کے لیے براہم پوترہ میل سے سفر کر رہی تھی اور جب راستے مین ٹرین رکی تو خاتون کے باہر نکلنے کے بعد نامعلوم افراد اُسے گھسیٹ کر آم کے باغ میں لے گئے جہاں جنسی تشدد کے بعد خاتون کو قتل کر دیا گیا اور لاش درخت کے ساتھ لٹکا دی گئی ۔