قادری صاحب ہار گئے ،شکست تسلیم کر لیں:رحمان ملک

قادری صاحب ہار گئے ،شکست تسلیم کر لیں:رحمان ملک
قادری صاحب ہار گئے ،شکست تسلیم کر لیں:رحمان ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ طاہر القادری نے لانگ مارچ میں 40 لاکھ افراد کا دعوی کیالیکن وہ 15 سے 20 ہزار بھی جمع نہیں کر سکے،وہ پتلی تماشا کر رہے ہیں۔لانگ مارچ کے شرکاءکی سیکیورٹی کا فضائی جائزہ لینے کے بعد اسلام آباد ڈی چوک میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ قادری صاحب ہار گئے، شکست تسلیم کر لیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ طاہر القادری قوم کو بتائیں کہ کروڑوں روپے کا فنڈ کہاں سے آیا ہے اور کہا قادری صاحب اقتدار نہ ملنے کا غصہ حکومت پر مت اتاریں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد والوں کو یزید کہنا خود کافر ہونے کے مترادف ہے۔ انہوں نے طاہر القادری کو تجویز دی کہ شارٹ مارچ کے بجائے فاٹا کے عوام سے اظہار یکجہتی کریں۔

مزید :

اسلام آباد -