نوشہرہ :گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ،مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکن کی فائرنگ سے پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کاکارکن جاں بحق

نوشہرہ :گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ،مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکن کی فائرنگ ...
نوشہرہ :گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ،مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکن کی فائرنگ سے پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کاکارکن جاں بحق

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) نوشہرہ کے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکن نے فائرنگ کرکے پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکن کو قتل کردیا ہے۔پولیس کے مطابق کالج میں پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنوں کے درمیان معمولی بات پر تکرار ہوئی لیکن پرنسپل کے دفتر میں دونوں گروپوں کے مابین راضی نامہ ہو تھا اورپرنسپل کے دفتر سے باہر نکلتے ہی مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکن اسد نے فائرنگ کی جس سے پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکن ضیاءزخمی ہوگیا اور ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی راستے میں دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اسد اور اس کے ساتھی رحمان خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

مزید :

پشاور -