سکیورٹی خدشات ،اسلام آباد ،راولپنڈی میں موبائل فون سروس معطل

سکیورٹی خدشات ،اسلام آباد ،راولپنڈی میں موبائل فون سروس معطل
سکیورٹی خدشات ،اسلام آباد ،راولپنڈی میں موبائل فون سروس معطل

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسلام آباداور راولپنڈی میں موبائل فون سروس معطل رہی ۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق سیکیورٹی خدشات کی بنا پر موبائل فون کمپنیوں کو نوٹس جاری کیا گیا اور شہرمیں موبائل فون سروس معطل ہورہی جس کے باعث شہریوں کو رابطے میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔اسلا م آباد میں لانگ مارچ کے تمام راستوں( بلیو ائیریا، زیر پوائنٹ، جی ایٹ، ایف ٹین ،جی فائیو)سے ملحقہ بیشتر علاقوں میں دن بھر موبائل فون سروس بندرہی موبائل فون سروس کی اس غیر اعلانیہ بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا ۔

مزید :

اسلام آباد -