حساس اداروں کالانگ مارچ کی سیکیورٹی پر تحفظات کا اظہار

حساس اداروں کالانگ مارچ کی سیکیورٹی پر تحفظات کا اظہار
حساس اداروں کالانگ مارچ کی سیکیورٹی پر تحفظات کا اظہار

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حساس اداروں نے لانگ مارچ کے پنڈال کی سیکیورٹی پر خدشات کا اظہار کر دیا۔ حساس اداروں نے وزارت داخلہ کو سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کر دیا۔دنیا نیوز کے مطابق حساس اداروں نے وزارت داخلہ کو دی گئی اپنی رپورٹ میں موقف اختیار کیا ہے کہ پنڈال کو محفوظ بنانے کیلئے کیے گئے انتظامات ناکافی ہیں۔ شرکا ءاور ان کے سامان کی مکمل تلاشی نہیں لی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنڈال کے اردگرد گرین بیلٹ اور عمارتوں کو بھی محفوظ نہیں بنایا گیا۔

مزید :

اسلام آباد -