پیرپگارانے پارٹی کی تنظیم نو کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کردی

پیرپگارانے پارٹی کی تنظیم نو کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کردی
پیرپگارانے پارٹی کی تنظیم نو کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کردی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا نے ملک میں پارٹی کی تنظیم نو کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ راجا ہاو¿س میں منعقدہ اجلاس میں انہوں نے سابق رکن قومی اسمبلی میر فرید اللہ جمالی کو فنکشنل لیگ بلوچستان کا صدر مقرر کیا ہے۔ اس موقع پر جے یو آئی جیکب آباد کے رہنما راجا خان جکھرانی نے فنکشنل لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری امتیاز شیخ نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پیرپگارا نے متاثرین سے رابطہ کیا ہے ، اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کوئٹہ میں فوج کر مقرر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹر فہرستوں کی تصدیق کے عمل کو شفاف بنایا جائے ورنہ الیکشن کمیشن پر تنقید ہوگی۔ امتیاز شیخ نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کے خلاف جلد سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ بھی مستعفیٰ ہوجائیں کیونکہ سندھ میں بھی امن وامان کی صورتحال بہت خراب ہے۔

مزید :

کراچی -