گورنر راج کے فیصلے کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کروں گا:اسلم رئیسانی

گورنر راج کے فیصلے کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کروں گا:اسلم رئیسانی
گورنر راج کے فیصلے کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کروں گا:اسلم رئیسانی

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں منتخب حکومت کو برطرف کر کے جمہوریت پر شب خون مارا گیا ہے اور گورنر کے راج کے فیصلے کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں جمہوری اور منتخب حکومتوں کو گھر بھیجنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ 1973ئ، 1988ءاور اب 2013ءمیں منتخب حکومت کو گھر بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اس عمل کے اچھے اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔ گورنر راج کے نفاذ کے لئے جن کالی بھیڑوں نے اپنا کردار ادا کیا ان کا رنگ جلد سفید کر کے دکھاﺅں گا۔ سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کے ساتھ ملکر کل ہونے والے اسمبلی اجلاس میں جمہوریت پر شب مارنے والوں کے خلاف متفقہ قرارداد پاس کرائیں گے اور اس فیصلے کو بلوچستان ہائی کورٹ میں بھی چیلنج کریں گے۔

مزید :

کوئٹہ -اہم خبریں -