طاہر القادری کے مطالبات فی الفور تسلیم کیے جائیں:الطا ف حسین

طاہر القادری کے مطالبات فی الفور تسلیم کیے جائیں:الطا ف حسین
طاہر القادری کے مطالبات فی الفور تسلیم کیے جائیں:الطا ف حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے پیش کردہ تمام مطالبات پاکستان کے عوام کی آواز ہیںلہٰذا ان مطالبات کو فی الفورتسلیم کیا جائے اور لانگ مارچ میں کسی قسم کی رکاوٹیں پیدا نہ کی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ملک کے نظام کی تبدیلی کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کے ایجنڈے کی حمایت کرتی ہے۔ اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ حکومت نے سانحہ کوئٹہ سے پیداہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تاخیر کی لیکن ڈاکٹر طاہر القادری کے جائز مطالبات کو تسلیم کرنے میں تاخیری حربے استعمال نہ کئے جائیں۔ اسی میں جمہوریت کی فلاح و بقاءہے۔ الطاف حسین نے کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے جائز مطالبات ماننے میں تاخیر کرکے فضاءمزید خراب نہ کی جائے۔اگر تاخیری حربے استعمال کئے گئے اور لانگ مارچ کی راہ میں رکاوٹ کیلئے غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کئے گئے تو کہیں ایسانہ ہوکہ یہ لانگ مارچ کوئٹہ کی طرح ملک گیر احتجاج کی شکل اختیار کرلے۔ الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیو ایم ڈاکٹر طاہر القادری کے ایجنڈے کی حمایت کرتی ہے اور وہ ملک میں فرسودہ نظام کی تبدیلی کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔

مزید :

قومی -