طاہر القادری کو قوم نے مسترد کر دیا ،نگراں سیٹ اپ کے لیے مشاورت کے پابند ہیں:گیلانی

طاہر القادری کو قوم نے مسترد کر دیا ،نگراں سیٹ اپ کے لیے مشاورت کے پابند ...
طاہر القادری کو قوم نے مسترد کر دیا ،نگراں سیٹ اپ کے لیے مشاورت کے پابند ہیں:گیلانی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نگران سیٹ اپ کیلئے مشاورت کے سب پابند ہیںاورملک میں تیسری قوت کی کوئی گنجائش نہیںہے، طاہر القادری کو قوم نے مسترد کردیا۔ یوسف رضا گیلانی مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کیلئے رائے ونڈ گئے۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نگران سیٹ اپ پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سمیت سب کو بات کرنا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کی سیاسی حیثیت نہیں، انہیں سنجیدہ نہیں لیتے نہ ہی ایک بھی چھوٹی بڑی جماعت ان کی حمایت کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سمیت ملک میں امن و امان کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کو مل کر بات کرنا ہوگی، انتہا پسندی کے مکمل خاتمے کیلئے بھی مل کر ٹھوس اور دیرپا حکمت عملی اپنانا ہو گی۔

مزید :

لاہور -