نوید رضا کی’’کھیڈ مقدراں دی‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز 17 جنوری کو ہوگا،مدھو اور شمس رانا پر گانا عکسبند

نوید رضا کی’’کھیڈ مقدراں دی‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز 17 جنوری کو ہوگا،مدھو اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) نوید رضا کی نئی پنجابی فلم’’کھیڈ مقدراں دی‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز 17 جنوری کو ہوگا جس میں اداکارہ مدھو اور شمس رانا پر ایک گانا فلمایاجائیگا جسے گلوکارہ راگنی ے گایاہے۔اس فلم کی کہانی رخسانہ ناز نے لکھی ہے جبکہ اس کے ڈائریکٹر پروڈیوسر نوید رضاہیں ۔ایک ملاقات کے دوران نوید رضا نے بتایاکہ ان کی اس فلم کا پہلا سپیل دسمبر سے ہی شروع ہو چکاہے جسمیں اس گانے کی چند شوٹنگز کی گئی تھیں اور باقی گانا 17 جنوری کو کالاشاہ کاکو کے قریب ایک گاؤں میں مکمل کیا جائیگا۔اس فلم کی کاسٹ میں سونو،شمس ران،سلطان بلا،مدھو ،ڈاکٹر اجمل ملک،عارف گوندل،انمول رانی،نایاب،عابدہ بیگ ،نوشین بٹ،دلبر خان اور مٹھو برال شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -