چائلڈ سٹار اداکارہ ردا عاصم کی گورنر ہاؤس لاہور میں سمینار میں شرکت
لاہور (این این آئی) چائلڈ سٹار اداکارہ ردا عاصم نے گورنر ہاؤس لاہور میں اوورسیز پاکستانیز کے زیر اہتمام ’’ وومن امپاور منٹ ‘‘ سمینار میں شرکت کی ۔ سمینار میں خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت پقاکستان کی سال بھر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ سمینار میں پاکستان کی ممتاز سماجی ، سیاسی اور شوبز شخصیات نے شرکت کی جبکہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بطور مہمان خصوصی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین اوورسیز پاکستانیز جاوید ملک نے ادارے کی سالانہ کارکردگی کے بارے میں جائزہ رپورٹ بھی پیش کی ۔