شاہ رخ کے مدمقابل مانند پڑجانے کا خطرہ نہیں‘مائرہ خان

شاہ رخ کے مدمقابل مانند پڑجانے کا خطرہ نہیں‘مائرہ خان
شاہ رخ کے مدمقابل مانند پڑجانے کا خطرہ نہیں‘مائرہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ممبئی (این این آئی) مائرہ خان کا جو بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’’رئیس‘‘ سے اپنے بالی وڈ کرئیر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کے مدمقابل اداکاری کرنے سے خود کے مانند پڑ جانے کا خطرہ نہیں ہے۔ پاکستانی اداکارہ مائرہ خان فلم’’رئیس‘‘ سے اپنے بالی وڈ کرئیر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں جس میں ان کے ساتھ مرکزی کردار میں شاہ رخ خان جلوہ گر ہوں گے۔ مائرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ نہیں سمجھتیں کہ ایک کامیاب سپر سٹار کے ساتھ کام کرنے سے میرے کردار کو نظر انداز کر دیا جائے گا۔ میں شاہ رخ خان کی اداکاری کی مداح ہوں مگر ان سے ملنے سے ان کی شخصیت کے اچھے پہلو سامنے آئیں ہیں۔

مزید :

کلچر -