پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں سپانسرز کی جانب سے تقریب منعقد ہوگی
لاہور (سپورٹس رپورٹر )ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے جانے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں اسپانسرز کی جانب سے رنگا رنگ پروگرام بدھ کی شب لاہور کے ایک کلب میں رکھا گیا ہے جس میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کے علاوہ ممتاز شخصیات شرکت کریں گی۔اس تقریب میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لئے تقریب کو پر وقار بنانے کا اہتمام کیا گیا ہے اور اسی دوران ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی کٹ کی تقریب رونمائی بھی ہوگی۔