جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آخری ٹی ٹونٹی میں آج آمنے سامنے ہونگی

جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آخری ٹی ٹونٹی میں آج آمنے سامنے ہونگی

ڈربن (این این آئی) جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ (آج) بدھ کو ڈربن میں کھیلا جائےگا۔ شیڈول کے مطابق ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے سیریز میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میں 4 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 2-0 سے جیت لی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی