16 جنوری کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائیگا

16 جنوری کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائیگا

سڈنی(اے این این )آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی تین ملکی سیریز کا پہلا میچ 16 جنوری کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا ۔اس میچ کی میزبانی سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کرے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ صبح 8 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پرشروع ہوگا ۔اس سیریز میں آسٹریلیا اورانگلینڈ کے علا وہ بھارتی کرکٹ ٹیم بھی شرکت کرے گی۔سیریز کی میزبانی میلبورن، ہوباٹ، سڈنی، برسبین اور پرتھ کریں گے ۔ سیریز کا دوسرا میچ 18جنوری کو آسٹریلیا اوربھارت کی ٹیموں کے درمیان ہوگا ۔ تیسرا میچ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 20جنوری کو کھیلا جائے گا۔

چوتھا میچ 23 جنوری کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ تین ملکی سیریز کا 5واں میچ 26جنوری کو آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہوگا ۔ چھٹا میچ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 30جنوری کو ہوگا ۔ تین ملکی سیریز کا فائنل یکم فروری کو کھیلا جائے گا ۔ فائنل کی میزبانی پرتھ کو دی گئی ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی