اقبال پارک سپورٹس کمپلیکس میں کھیلاجانے والامیچ اپالو سپورٹس نے 42 رنز سے جیت لیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر )اپالو سپورٹس اور فیض باغ جمخانہ کے درمیان اقبال پارک سپورٹس کمپلیکس میں میچ کھیلا گیا جوکہ اپالو سپورٹس نے 42 رنز سے جیت لیا۔ اپالو سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ آغا شمشیر علی نے 51، بلال اسلم 25، تنویر جبار 25 اور شاہد رحمت نے 36 رنز ناٹ آﺅٹ بنائے۔ فیض باغ جمخانہ کی طرف سے عرفان خان نے 4/35، فیصل علی 2/29 اور علی ملک نے 1/19 وکٹ حاصل کیں۔
جواب میں فیض باغ جمخانہ مقررہ 30 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 154 رنز بناسکی۔ جاوید خان 45، رانا عدنان 40 اور جمشید خان نے 20 رنز بنائے۔ اپالو سپورٹس کی طرف سے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اویس طارق نے 4/24، منیب ملک 3/26، محمد آصف احمد 1/27 اور شاہد رحمت نے 1/33 وکٹ حاصل کیں۔ میچ کے اختتام پر کرکٹ پرموٹر حاجی میاں محمد الیاس مغل نے اویس طارق کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔