امریکہ کی برفانی چوٹیوں میں سکیئنگ کے خطرناک مقابلے

امریکہ کی برفانی چوٹیوں میں سکیئنگ کے خطرناک مقابلے
امریکہ کی برفانی چوٹیوں میں سکیئنگ کے خطرناک مقابلے

  

نیویارک (سپورٹس ڈیسک ) امریکہ کی برفانی چوٹیوں میزبان ملک کے سکئیرز کے ہوش اڑا دینے والے مقابلوں نے ماحول گرما دیا۔ فاتحین میں امریکہ اور کینیڈا کے کھلاڑی سرفہرست رہے۔ امریکہ کے یخ بستہ موسم اور وہ بھی برفیلے ٹریک پر سکیئرز کے جوشیلے ایکشنز نے تماشائیوں کے دل موہ لیے۔ کینیڈا کے تین بار کے چیمپئن مائیکل کنگز بری نے منفرد کرتب دکھا کر کامیابی سمیٹی۔ امریکی سیکئر والکزی ڈائلن نے بھی ہائی جمپ کا خوب مظاہرہ کیا اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ویمنز ایونٹ میں خواتین کے جوشیلے انداز نے ماحول کو گرما دیا۔ کینیڈا کی جسٹن نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔ انہوں نے بھی امریکی حریف ہناہ کو پیچھے چھوڑا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی