عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ آج آرمی پبلک سکول کا دورہ کریں گے
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ آج آرمی پبلک سکول کا دورہ کریں گے۔ سانحہ پشاور کے موقع پر دہشت گردی کا نشانہ بننے والے آرمی پبلک سکول کو تعطیلات کے بعد کھول دیا گیا ہے۔ جبکہ ترجمان تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری کے مطابق سکول کھلنے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف آج اپنی اہلیہ کے ہمراہ آرمی پبلک سکول کا دورہ کریں گے ۔اس موقع پر عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان سکول کے اساتذہ اور بچوں سے ملاقات بھی کریں گے۔
حمزہ شہباز نے عمران خان کے بھانجے کو اہم ذمہ داری سونپنے کی سفارش کردی ،وزیر اعلی ٰ تذبذب کا شکار