ڈاکار ریلی کا آٹھواں مرحلہ سعودی عرب کے یزید الراجھی نے جیت لیا

ڈاکار ریلی کا آٹھواں مرحلہ سعودی عرب کے یزید الراجھی نے جیت لیا

 سنتیاگو(این این آئی)ڈاکار ریلی کا آٹھواں مرحلہ سعودی عرب کے یزید الراجھی نے جیت لیا۔بائیک اسٹیج میں پرتگال کے پاﺅلو گون کالفز سب سے آگے رہے۔اوور آل اسٹینڈنگز میں قطر کے ناصر العطیہ بدستور پہلے نمبر پر رہے ڈاکار ریلی میں شرکا کو یوینی بولیویا سے آئیکک چلی تک 784 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کرنا ہے اس مرحلے میں بھی سعودی عرب کے ڈرئیور الراجھی نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔انہوں نے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے 26 منٹ اور 49 سیکنڈز میں طے کیاارجنٹائن کے اورلینڈﺅ ٹیرانووا دوسرے نمبر پر رہے ۔

اوور آل اسٹینڈنگز میں قطر کے ناصر العطیہ بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔بائیک اسٹیج میں پرتگال کے پاﺅلو گون کالفز بازی لے گئے ۔انہو ں نے 321 کلومیٹر کا فاصلہ تین گھنٹے 56 منٹ میں طے کیا۔اسپین کے مارک کوما دوسرے نمبر پر رہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی