کینیڈا میں برفانی چوٹی سر کرنے کی کوشش میں تین کوہ پیما ہلاک

کینیڈا میں برفانی چوٹی سر کرنے کی کوشش میں تین کوہ پیما ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوٹاوا(اے پی پی) کینیڈا میں برفانی چوٹی سے تین کوہ پیماوؤں کی لاشیں ملی ہیں جن میں دو کینیڈین اور ایک غیر ملکی شامل ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق برفانی چوٹی کریواس جو کہ ویسٹرن موسٹ کینیڈا میں ہے کی کھائی سے تین کوہ پیماوؤں جو کہ اتوار کو روانہ ہوئے تھے کی لاشیں ملی ہیں ۔ ان کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں جبکہ ان میں دو خاتون اور ایک مرد شامل ہے یہ افراد ایک گروپ کے ساتھ آئے تھے جو ان تین کو چھوڑ کر سکی انگ کے لئے چلے گئے جبکہ ان تینوں نے چوٹی چڑھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقررہ وقت پر کیبن میں واپس نہ آنے کے بعد ان کی تلاش شروع کی گئی اور دوسری صبح ان کی لاشیں 300 میٹر گہری برف سے ڈھکی کھائی سے ملیں ۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ افراد اوپر چڑھتے ہوئے گر گئے تھے۔

مزید :

عالمی منظر -