عراق میں ایرانی آپریشنل کمانڈر داعش کے حملے میں ہلاک

عراق میں ایرانی آپریشنل کمانڈر داعش کے حملے میں ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران/بغداد( کے پی آئی)عراق کے شہر سامرا میں سرگرم ایرانی آپریشنل کمانڈراورعسکری گروپبدر کے سربراہ مہدی نوروزی دولت اسلامی داعش کے حملے میں ہلاک ہو گئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق گزشتہ روزکمانڈر مہدی نوروزی عراق کے شہر سامرا میں داعش کیخلاف ایک جھڑپ کے دوران زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہوئے۔بعد ازاں ان کی میت عراق منتقل کردی گئی جہاں اسے راز داری میں سپرد خاک کر دیا گیا۔کمانڈر نوروزی ایران کی نیم سرکاری ملیشیاپاسیج فورس کے مغربی ایرانی شہر کرمن شاہ کیالشہید تیموری نیا کے بھی رکن تھے۔نوروزی عراق جانے سے قبل کئی بار شام کے محاذ جنگ پر جاتے رہے ہیں۔ انہوں نے شام میں شیعہ مقدسات کے د فاع کے لیے کئی معرکوں میں براہ راست حصہ لیا۔خیال رہے کہ ایران کی پاسداران انقلاب نے نجی طورپر کئی عسکری گروپ قائم کررکھے ہیں جن سے ہزاروں رضاکار وابستہ ہیں۔ ان میں پاسیج فورس،القدس فورس اور دیگر گروپ شامل ہیں۔ یہ گروپ ایران کے مفادات کے لیے پڑوسی ملکوں میں جنگوں میں بھی براہ راست حصہ لے رہے ہیں۔اگرچہ ایران نے سرکاری سطح پر شام اور ایران میں براہ راست فوجی مداخلت کی تردید کی ہے۔
تاہم اس سے قبل ذرائع ابلاغ اس بات کی تصدیق کرچکے ہیں کہ پاسداران انقلاب کی نگرانی میں ایرانی شام اور عراق میں سرگرم عمل ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -