عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ فی بیرل قیمت46 ڈالرکی نچلی سطح پر آگئی ہے۔ جو چھ سال میں عالمی تیل کی کم ترین سطح ہے۔عالمی منڈی میں کاروبار کے دوران خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں ایک ڈالر، 63 سینٹ فی بیرل کی کمی ہوئی ہے۔ جس کے بعد عالمی قیمت 46 ڈالر73 سینٹ فی بیرل پر آگئی ہے۔ جو مارچ 2009 کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی کم ترین قیمت ہے۔ تیل کی قیمتوں میں اب تک 50فیصد سے زائد کی کمی ہو چکی ہے۔ غیر ملکی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اگر خام تیل کی قیمت 40 ڈالر تک آجاتی ہے تو نہ صرف 1.6 فیصد سپلائی یومیہ متاثر ہوگئی بلکہ پندرہ لاکھ بیرل خام تیل کی پیداوار کیش نیگیٹو ہو جائے گی۔قیمتوں میں اس قدر کمی سے تیل کی تلاش کے منصوبوں کے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ کیش نیگیٹو کا مطلب پیداواری لاگت ک قیمت فروخت سے کم ہونہ ہے۔

مزید :

کامرس -