میزان بینک کوسال 2014ءکیلئے پاکستان کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ دیا گیا

میزان بینک کوسال 2014ءکیلئے پاکستان کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ دیا گیا

کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک کوسال 2014ءکیلئے پاکستان کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ میزان بینک کو اسلامک فنانس نیوز ریڈ منی گروپ ملائیشیا کی جانب سے دیا گیا ہے۔ میزان بینک کو اسلامک فنانس نیوز کی جانب سے مسلسل نو سالوں سے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ دیا جارہا ہے۔

میزان بینک نے لال پیر پاور لمیٹڈ کیلئے 2ارب روپے کے مختصر مدّتی سکوک کے اجراءپر سال کی سب سے بہترین مشارکہ ڈیل کا ایوارڈ بھی حاصل کیاہے ۔یہ اس نوعیت کے پہلے سکوک ہیں جس کو اس ڈیل کیلئے مشارقہ کی بنیادوں پر تیار کیا گیا تھا۔میزان بینک کی جانب سے مختصر مدّتی سکوک کا اجراءایک نئے ایونیو کا آغاز ہے جس کی اسلامک میوچل فنڈ زکو اشد ضرورت تھی۔میزان بینک پاکستان کا پہلا اور سب سے بڑاسلامی بینک ہے ۔اس وقت بینک کی ملک کے 117شہروں میں428سے زائد برانچیں ہیں اس طرح بینک اس وقت برانچ نیٹ ورک کی بنیاد پرمیزان بینک ملک کا آٹھواں بڑا بینک بن گیاہے۔ بینک اپنے ویژن "اسلامی بینکاری اوّلین ترجیح"پر عمل پیرا ہے۔ بینک کئی سالوں سے گلوبل فنانس میگزین نیویارک، اسلامک فنانس نیوز ملائیشیااور ایسٹ ٹرپل اے ہانگ کانگ سمیت ملکی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے پاکستان کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ حاصل کررہاہے۔

مزید : کامرس