پاکستان کے صوبے بلوچستان کو دوہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کو تیار ہیں

پاکستان کے صوبے بلوچستان کو دوہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کو تیار ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)ایرانی صوبے سیستان بلوچستان کے گورنر علی اوسط ہاشمی نے کہا ہے کہ سرحدی علاقے میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، ایرانی بینکوں کی شاخیں جلد کراچی میں کھولی جائیں گی۔ایوان صنعت و تجارت کراچی میں تاجروں سے ملاقات میں گورنر سیستان بلوچستان علی ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کے صوبے بلوچستان کو دوہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کو تیار ہیں، جبکہ پاکستان نے ڈیڑھ سال میں گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی اجازت کے بعد جلد کراچی سمیت دیگر شہروں میں ایرانی بینکوں کی شاخیں کھولی جائیں گی، علی اوسط ہاشمی کا کہنا تھا کہ ایران مچھلی کی درامد میں دلچسپی رکھتا ہے، بن قاسم پر نئے ٹرمینل قائم کئے جائیں ایران مدد کرے گا۔

مزید :

کامرس -