فرانس،یہودی اسکولوں کی حفاظت کیلئے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کافیصلہ

فرانس،یہودی اسکولوں کی حفاظت کیلئے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کافیصلہ

پیرس( کے پی آئی)فرانس میں یہودی اسکولوں کی حفاظت کے لیے پانچ ہزار پولیس اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز فرانسیسی حکومت نے حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے تناظر میں ملک بھر میں موجود یہودی اسکولوں کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق ملک میں قائم 700 یہودی اسکولوں کے لیے 5000 اضافی پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ پیرس کے جنوبی حصے میں واقع ایک یہودی اسکول میں والدین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ بیرنار کازینیوو کا مزید کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر فوجیوں کو بھی تعینات کیا جائے گا۔ فرانس میں گزشتہ ہفتے تین مختلف دہشت گردانہ واقعات میں 17 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق مشتبہ طور پر ایک حملہ آور کی ساتھی خاتون کی تلاش اور ملک بھر میں سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے مجموعی طور 10 ہزار تک ملٹری اہلکاروں کو طلب کیا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر