لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

          لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میںمنگل کے روز بہتری کا رجحان رہا - مجموعی طور پر99کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔24 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ17کمپنیوں کے حصص میں کمی۔ جبکہ58کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ایل ایس ای 25انڈیکس4.80پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ6504.81پربندہوا ۔مارکیٹ میںکل 21 لاکھ 25 ہزار300حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز14لاکھ13 ہزار600حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میںاین آئی بی بنک لمیٹڈکے4لاکھ60 ہزا رحصص۔ پاکستان انٹر نیشنل ائر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ کے3لاکھ43 ہزار500حصص کاکاروبار ہوا۔

۔ جبکہ پرویز احمد سیکیورٹیز لمیٹڈ کے3لاکھ9ہزارحصص فروخت ہوئے۔ آج سب سے زیادہ فیروزسنز لیبارٹریز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت27.73روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت7.94روپے کم ہو گئی۔

مزید : کامرس