نئے سری لنکن صدر نے سینکڑوں ملازمین اور سفارت کاروں کو فارغ کرنے کا حکم جاری کر دیا

نئے سری لنکن صدر نے سینکڑوں ملازمین اور سفارت کاروں کو فارغ کرنے کا حکم جاری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولمبو(آئی این پی )سری لنکا کے نئے صدر میتھری پالا سری سینا نے سابق صدر مہندا راجا پکشے کی جانب سے متعین کردہ سینکڑوں سرکاری ملازمین اور سفارت کاروں کو فارغ کرنے کا حکم جاری کردیا۔عالمی میڈیا کے مطابق صدر کے سینئر مشیر اور رکنِ پارلیمنٹ راجیتھا سینا رتنے نے صدارتی حکم کے بارے میں صحافیوں کو بتایا ہے کہ صدر نے ان ملازمین کو استعفیٰ جمع کروانے کی ہدایت دی ہے جنہیں راجا پکشے کی جانب سے ملازمت دی گئی تھی۔ اسی طرح سیاسی بنیادوں پر تعینات سفارت کاروں کو واپس طلب کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب نئے صدر نے کابینہ کا اعلان پھر مؤخر کر دیا ہے۔ کابینہ پیر کے روز تشکیل دی جانے والی تھی۔ اگلے ایک سو ایام کے دوران نئے پارلیمانی الیکشن کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -