اوباما کا دورہ‘ بھارت بلند عمارتوں پر طیارہ شکن آلات نصب کرے گا

اوباما کا دورہ‘ بھارت بلند عمارتوں پر طیارہ شکن آلات نصب کرے گا

 نئی دہلی(اے پی پی)امریکی صدر براک اوباما کے رواں ماہ مجوزہ دورے کے سلسلے میں بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں غیرمعمولی حفاظتی انتظامات کئے جا رہے ہیں اور بلند عمارتوں پر طیارہ شکن آلات نصب کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق براک اوباما 25اور 26جنوری کو بھارت کا دورہ کریں گے جہاں ایک تقریب میں شرکت کیلئے وہ دو گھنٹے تک پوڈیم پر موجود رہیں گے۔ اس سلسلے میں امریکا نے مطالبہ کیا ہے کہ راج پاٹھ کے ساتھ ساتھ تمام عمارتوں پر سیکورٹی کو سخت کیا جائے اور چھتوں پر خصوصی آلات والے نشانہ بازوں کو متعین کیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق تمام عمارات کی چھتوں پر طیارہ شکن آلات نصب کئے جانے کا بھی منصوبہ ہے۔

مزید : عالمی منظر