میو ہسپتال میں 2014میں 10لاکھ سے زائد مریضوں کو چیک کیا گیا

میو ہسپتال میں 2014میں 10لاکھ سے زائد مریضوں کو چیک کیا گیا

 لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر عوام الناس کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات اور سروسز کی فراہمی کے لیے سال2014ء کے دوران صوبائی دارالحکومت کے اہم اور تاریخی میو ہسپتال میں شعبہ بیرونی مریضاں کی صبح اور شام کی شفٹوں میں دس لاکھ بارہ ہزار تین سو دس مریضوں کو چیک کیا گیا اسی طرح مین ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ و بچوں کی ایمرجنسی میں باالترتیب چار لاکھ چھیاسی ہزار تین سو پچیس بڑے مریضوں اور ایک لاکھ باون ہزار تین سو باسٹھ بچوں کو علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کی گئیں جبکہ 32579 بچوں کو سرجری کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔ میو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر امجد شہزاد نے ہسپتال میں مریضوں کو گزشتہ ایک سال کے دوران فراہم کی گئی طبی سہولتوں‘ ٹیسٹوں و دیگر سرگرمیوں سے متعلق تفصیلات میں بتایا کہ 2014ء میں ایک لاکھ چار ہزار چھ سو چھیتر مریضوں کے آپریشن اور ڈریسنگ کی گئی جبکہ 18759 سی ٹی سکین‘ یورالوجی انفرالوجی کے مریضوں کے 19899ڈائیلیسنز، 87692 ای سی جی، دو لاکھ چار سو انچاس ایکسرے اور لتھوٹرپسی (Lithotripsy)کے آٹھ سو ساٹھ ٹیسٹ کئے گئے۔ ایم ایس نے بتایا کہ ہسپتال میں حکومتی ہدایت کے مطابق سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ سسٹم اور مربوط سیکنرسسٹم بنایا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1