تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتما م تعزیتی ریفرنس

تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتما م تعزیتی ریفرنس

لاہور( نمائندہ خصوصی)تحریک صراط مستقیم پاکستان کے زیر اہتمام عظیم روحانی پیشواحضرت خواجہ فقیر محمد باروی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد مرکز صراط مستقیم تاج باغ فیز IIIلاہور میں ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک صراط مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ خواجہ فقیر محمد باروی جہاں میں سنت کا ایک آفتاب تھے ،آپ نے ساری زندگی غلبہ اسلام کی خاطر جدو جہد میں گزار دی ،آپ نے ملک میں نظام مصطفیؐ کے نفاذ اور مقام مصطفی ؐ کے تحفظ کے لئے انتھک کوشش کی ، آپ نے ملک کے طول وعرض میں بہت سے مساجد اور مدارس قائم کئے ،آپ نے شہر شہر میں عشق رسولؐ کا پیغام دیا اور آپ قرون اولی کے مسلمانوں کی چلتی پھرتی تصویر تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4