پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کا گرانفروشوں کے خلافآپریشن

پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کا گرانفروشوں کے خلافآپریشن

 لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 891دکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے108 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 1,84,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ 07افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر12افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے05افراد کو 3دن کے لیے جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1