پنجاب یونیورسٹی :ایڈاونسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس

پنجاب یونیورسٹی :ایڈاونسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی ایڈاونسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس گزشتہ روزوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں23 پی ایچ ڈی Synopses،8جائزہ رپورٹس ،20پینل آف ایگزامینرز،7توسیع کے کیسز اورمختلف نوعیت کے9کیسزکی منظوری دی گئی اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد احسان ملک، پروفیسر ڈاکٹرمحمد تقی زاہد بٹ، پروفیسر ڈاکٹر شازیہ نورین قریشی ،پروفیسر ڈاکٹر مبشراحمدبٹ،پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر، پروفیسر ڈاکٹر مسرت عابد، پروفیسر ڈاکٹرممتاز اختر،پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر، پروفیسر ڈاکٹرعصمت اللہ زاہد،پروفیسر ڈاکٹرطاہرہ بشارت،پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم ،پروفیسر ڈاکٹرشاہد کمال، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال قاضی ،پروفیسر ڈاکٹر معین الدین نظامی، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، چےئرپرسن ڈی پی سی سی پروفیسر ڈاکٹرکنول امین،رجسٹرارپروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی اور یڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر کامران عابدنے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4