پولیو مہم میں 15لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کرنے کاعزم

پولیو مہم میں 15لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کرنے کاعزم

لاہور( جنرل رپورٹر)شہربھرکی یونین کو نسلوں میں انسدادِ پو لیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی۔ تین روزہ پولیو مہم میں15 لاکھ 70 ہزار پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا۔ڈی سی او نے کہا کہ پولیو مہم میں4126 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز پولیو ٹیموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ڈی سی اولاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ تیسرے دن بھی پو لیو مہم نہایت جانفشانی سے جا ری رہے گی اور پو لیو کی ٹیمیں اپنے مقرر کر دہ ٹارگٹ کو پورا کریں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1