ایل پی جی گیس کی گرانفروشی کے حوالے سے پالیسی تبدیل

ایل پی جی گیس کی گرانفروشی کے حوالے سے پالیسی تبدیل

لاہور( جنرل رپورٹر)ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے ایل پی جی گیس کی فروخت پر گرانفروشی کے حوالے سے پالیسی تبدیل کرلی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کسی گرانفروش کو ایل پی جی گیس پر گرانفروشی کر نے پر اب جرمانہ نہیں ہو گا بلکہ گرانفروشی کرنے والے کو سیدھا جیل بھجوایا جائے گا۔ایسا کرنے کا مقصدگرانفروشی کو روکنا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1