گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا آرمی چیف کو خراج تحسین

گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا آرمی چیف کو خراج تحسین

 لاہور ( وقائع نگار ) پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے مر کزی جنرل سیکر ٹری طارق نبیل نے کہا کہ ملک کو امن کا گہوارہ بنا نے اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے محب وطن لیڈر کا کردار ادا کر نے کے لیے گڈز ٹرانسپورٹرز پاک فو ج کے چیف جنرل راحیل شر یف کو خراج عقید ت پیش کر تے ہوئے یہ عزم کر تے ہیں کہ ملک و قو م کی سلا متی کے لیے پوری قو م متحد ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہار انھو ں نے گزشتہ روز ٹرانسپورٹروں کے اجلا س کی صدارت کر تے ہو ئے کیا ۔ اس مو قع پر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے صدر ملک شو کت ، سینئر رہنماء سراف گل ، علیم بٹ اور مرزا ارشد اقبال سمیت دیگر مو جو د تھے ۔ طارق نبیل نے کہا کہ دہشتگروں کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت اور ملکی ترقی وخوشحالی اور معاشی حالات بہتر کرنے کے لیے ضروری تھیں تاجر برادری تمام ستاستدانوں اور خصوصی طور پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ اُنھوں نے باہمی رضامندی کے ذریعے اہم فیصلے کیے جس سے اُمید ہے کہ ملک میں امن کی فضا پیدا ہوگی اور ملک کو امن کا گہوارہ بنانے میں مد د ملے گی ۔انھو ں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز پاک فو ج کی بہادری پر خراج تحسین پیش کر تے ہیں اور دعا گو ہیں کہ پیارا پاکستان جلد امن کا گہوارہ بن جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1