پیپلزپارٹی جمہوریت کے فرو غ کیلئے کام کرتی رہے گی،میاں ایوب

پیپلزپارٹی جمہوریت کے فرو غ کیلئے کام کرتی رہے گی،میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی قیادت میں ایک بڑی سیاسی جماعت کی حیثیت سے ملک میں جمہوریت کے فروغ اور اس کے دوام کے لیے اپنا بھرپور اور فیصلہ کن کردار ادا کرتی رہے گی اور بلاول بھٹو کے شانہ بشانہ چل کر شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو کامیاب کریں گے۔ میاں محمد ایوب نے حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمت میں 2.4 روپے فی یونٹ سرچارج لگانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ (ن) لیگ کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام پر مالی بوجھ بڑھ رہا ہے غریب عوام پہلے ہی یوٹیلٹی بلوں میں پھنسی ہوئی ہے اور ان کے لئے گھر کا کچن چلانا بھی مشکل ہو گیا ہے ایسی صورت حال میں حکومت نے 2.4 روپے بجلی قیمت میں سرجارچ لگاکر غریب عوام کے ساتھ ظلم کیا ہے۔