انوار قمر کی زیر صدارت پریس کلب میں حلقہ ادب و صحافت کی نشست

انوار قمر کی زیر صدارت پریس کلب میں حلقہ ادب و صحافت کی نشست

لاہور ( پ ر) حلقہ ادب و صحافت کا نعت رسول ؐ کے حوالے سے خصوصی اجلاس پریس کلب لائبریری میں منعقد ہوا جس کی صدارت سینئر صحافی، ممتاز شاعر انوار قمر نے کی ڈاکٹر شاہدہ دلاور شاہ مہمان خصوصی تھیں جبکہ حلقہ ادب و صحافت کے سیکرٹری شہزاد فراموش نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ سیکرٹری حلقہ ارباب ذوق (پاک ٹی ہاؤس) ڈاکٹر غافر شہزاد ، شفیق احمد خان، سینئر صحافی و کالم نگار صدیق اظہر، جاسوسی ناول نگار صلاح الدین انقلابی ، طارق کامران، پی یو جے (دستور) کے نائب صدر تنویر احمد، فیصل آزاد سلہری، گیلانی اور سجاد طافو نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ شرکاء نے ڈاکٹر شاہدہ دلاور شاہ کے پنجابی نعتیہ مجموعہ ’’وسیلہ‘‘ کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی صدارتی خطاب میں انوار قمر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے حضورؐ پر درود بھیجتے ہیں، نعت کا سلسلہ ازل سے جاری ہے اور ابد تک جاری رہے گا۔ نعت کی تاریخ بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حضرت ابو طالب نے سب سے پہلے نعت کہی، عرب و عجم سے نعت کا سلسلہ برصغیر تک پہنچا۔اور ہزاروں محبان رسولؐ کی طرح ڈاکٹر شاہدہ دلاور شاہ نے بھی یہ سعادت حاصل کی ہے۔ ان کی نعتوں میں حضورؐ کے فضائل و شمائل ، مدینہ کی حاضری اور سنت نبویؐ پر عمل پیرا ہونے کا جذبہ پایا جاتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4