زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ، دہشتگردوں سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں، ڈاکٹرمجاہد کامران

زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ، دہشتگردوں سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں، ...

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا ہے کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے اسیلئے ہمیں دہشتگردوں سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہمیں چوکنا رہنا چاہیے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی کے الرازی ہال میں تمام ٹیچنگ و انتظامی شعبہ جات کے صدور کے سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس سے خطاب کر رہے تھے اجلاس میں کہا گیا کہ قوم دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو خوب سمجھتی ہے اور گمراہ ہونے والوں کو چاہیے کہ وہ توبہ کریں۔ اجلاس میں اقامتی آفیسر اول پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید نے پنجاب یونیورسٹی کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات پر تمام صدور شعبہ جات کو بریفنگ دی جسے سراہا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4