کریڈٹ کارڈ نادہندگان کیخلاف لاکھوں روپے قرض کی ریکوری کے دعوے دائر

کریڈٹ کارڈ نادہندگان کیخلاف لاکھوں روپے قرض کی ریکوری کے دعوے دائر

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ کورٹ میں مختلف مالیاتی اداروں کی جانب سے 10 کریڈٹ کارڈ نادہندگان کے خلاف لاکھوں روپے قرض کی ریکوری کے دعوے دائر کر دیئے گئے مسلم کمرشل بینک انتظامیہ نے بینکنگ کورٹ میں محمد ساجد عنایت کے خلاف 5لاکھ 67 ہزار، اکبر بٹ کیخلاف 2 لاکھ 19 ہزار جبکہ خالد اکبر کیخلاف 6 لاکھ47ہزار قرض کی ریکوری کا دعوی دائر کیا ہے،مسلم حبیب بینک کی جانب سے محمد اصغر علی کے خلاف 11لاکھ 27 ہزار قرض کی ریکوری کا دعوی دائر کیا گیا ہے،بینک الفلاح انتظامیہ نے شکیل احمد خان کیخلاف 1 لاکھ 51 ہزار، خواجہ شکیل اختر کیخلاف 1لاکھ 66 ہزار، محمد جاوید کیخلاف 4لاکھ 45 ہزار، شہباز احمد کیخلاف 4 لاکھ 95ہزار،طاہر محمود کیخلاف 5لاکھ 15 ہزار ، چودھری افتخار مغل کیخلاف 3 لاکھ 73 ہزارقرض کی ریکوری کا دعوی دائر کیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4