گستاخانہ خاکوں کے خلافناموس رسالت ریلی کل نکالی جائے گی

گستاخانہ خاکوں کے خلافناموس رسالت ریلی کل نکالی جائے گی

لاہور( نمائندہ خصوصی)ڈنمارک ، آسٹریلیا میں دوبارہ گستاخانہ خاکے چھپنے اورپیرس احتجاج میں توہین آمیز خاکوں کی موجودگی اورفرانسیسی اخبار میں دس لاکھ گستاخانہ خاکے چھاپنے کے اعلان کے خلاف غیرت ایمانی کے اظہار کیلئے تحریک صراطِ مستقیم پاکستان کے زیر اہتمام کل بروز جمعرات دِن 1بجے پنجاب اسمبلی تا امریکی سفارت خانہ تک ناموس رسالت ریلی نکالی جائے گی جس میں سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹرمحمد اشرف آصف جلالی ، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی مہتمم جامعہ نعیمیہ ، صاحبزادہ رضائے مصطفےٰ نقشبندی، صدر تحفظِ ناموس رسالت محاذ ، علامہ سید خرم ریاض شاہ سربراہ بزم مشتاقان رسولﷺ ، حاجی شفیق کیلانی، سید اصغر علی شاہ ، مولانا محمد صدیق مصحفی، مولانا عبدالکریم جلالی، مولانا فرمان علی نقشبندی، علامہ فیاض قادری، مولانا مرتضیٰ علی ہاشمی سمیت اہلسنت وجماعت ، علماء و مشائخ و دیگر سنی تنظیمات کے قائدین خصوصی شرکت کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1