این اے 122 کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد دھاندلی ثابت ہوگئی، یاسر گیلانی

این اے 122 کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد دھاندلی ثابت ہوگئی، یاسر گیلانی

لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ این اے 122 کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد دھاندلی ثابت ہوگئی ہے اور عوام کے سامنے عمران خان کی سچائی بھی ثابت ہو گئی۔ سپیکرقومی ایاز صادق کو فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میاں مبشر یعقوب اور UC-6 کے عہدیداران نعیم احمد مغل، نعیم چوہان ایڈووکیٹ، ڈاکٹر عامر گیلانی شاہد منظور، احسن خان، شیخ قیصر، حافظ ارشاد راجو، ساجد اختر مغل، عرفان اعوان، ملک امجد فرید، نعیم اللہ، عطاء اللہ غوری، سید میثم کاظمی، علی رضا گیلانی، طاہر قریشی اور محمد سخی کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین عمران خان کی دھاندلی کے متعلق شکایات سچی ثابت ہوئیں ۔اور این اے 122 میں دھاندلی سامنے آنے پر عوام کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا ہے، انہوں نے کہاکہ پرویز رشید ، انوشہ رحمان اور دانیال عزیز کو اب فوراً قوم سے معافی مانگنی چاہئے اور توبہ کرنی چاہئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4