درخواست گزار کو دھمکیاں دینے پرڈی ایس پی گارڈن ٹاؤن 15جنوری کو طلب

درخواست گزار کو دھمکیاں دینے پرڈی ایس پی گارڈن ٹاؤن 15جنوری کو طلب

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نذر حسین نے 2سال قبل عدالتی حکم کے باوجود اندرا ج مقدمہ کی درخواست پر عمل درآمد نہ کرنے اورمختلف افراد کیجانب سے درخواست گزار کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پرڈی ایس پی گارڈن ٹاؤن سے 15جنوری کو وضاحت طلب کرلی ہے عدالت میں درخواست گزار بشری طفیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سائلہ کے بہنوئی جمشید بٹ کیساتھ سول کورٹ میں پراپرٹی کا کیس چل رہا ہے ،یکم اپریل 2012کو بھی جمشید بٹ نے دیگر افراد سے مل کر اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر اس نے اندراج مقدمہ کیلئے ڈی ایس پی گارڈن ٹاؤن کو درخواست نمبر1573دی تھی لیکن پولیس نے کارروائی نہیں کی جس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج صفدر علی بھٹی نے بھی 23مئی 2012کو مذکورہ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا لیکن تاحال اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ،عدالت سے استدعا ہے کہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور عدالتی حکم عدولی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے جس پرعدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ ڈی ایس پی سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4