حکومت توانائی میں اضافہ کے بجائے قدرتی وسائل سے سستی بجلی حاصل کرے ، حبیب احمد

حکومت توانائی میں اضافہ کے بجائے قدرتی وسائل سے سستی بجلی حاصل کرے ، حبیب ...

لاہور(پ ر) فیروز پور روڈ ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیخ حبیب احمد نے کہا ہے کہ حکومت توانائی میں اضافہ کیلئے قدرتی وسائل کو بروئے کار لا کر سستی بجلی حاصل کرے کیونکہ بجلی بحران کے خاتمہ سے ہی صنعتی ترقی کا خواب پورا ہو گا، نئی انڈسٹریز کے قیام سے ملک سے بے روزگاری کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ ملکی ریونیو میں بھی اضافہ ہو گا اور ملک خوشحالی و کامرانی کی راہوں پر گامزن ہو گا انہوں نے کہا کہ تاجر برادری توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے حکومت کے ہر مثبت اقدام کی حمایت کرتے ہیں سستی بجلی اور بجلی بحران کے حل کیلئے نئے ڈیمز کی تعمیر از حد ضروری ہے، بجلی بحران کے خاتمہ اور سستی بجلی کے حصول کیلئے پن بجلی منصوبوں کی طرف توجہ مبذول کی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4