پیپلزپارٹی پاکستان میں میڈیاکا آزاد کردار دیکھنا چاہتی ہے ، زاہد ذوالفقار

پیپلزپارٹی پاکستان میں میڈیاکا آزاد کردار دیکھنا چاہتی ہے ، زاہد ذوالفقار

لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر زاہد ذالفقار خان اور نائب صدر لاہور فضل الرحمن بٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پاکستان میں میڈیاکا آزاد کردار دیکھنا چاہتی ہے پیپلزپارٹی کے اپنے دور حکومت میں کبھی بھی میڈیا کی آزادی میں رکاوٹ نہیں بنی پیپلزپارٹی اب بھی ملک میں حماقت کی آزادی کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی پارلیمنٹ کو قوانین بناتے وقت صحافتی آزادی کا خیال رکھنا چاہئے حکومت جو بھی قوانین بنائے ملک میں ہر شعبہ زندگی کے لوگوں کا بھی خیال رکھے ملک کے عوام اور حکومت اس وقت جو جنگ دہشتگردی کیخلاف لڑ رہی ہے میڈیا کے لوگوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئے پیپلزپارٹی ہمیشہ میڈیا کی ترقی کیلئے کام کرتی رہی ہے اور اب بھی کر رہی ہے پاکستان میں جس طرح سیاسی لوگ اور عسکری قیادت ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو گئے ہیں اس طرح میڈیا کو بھی ان کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آگے بڑھ کر کام کرنا چاہئے کیونکہ آج کے دور میں میڈیا بہت اہمیت کا حامل ہے پیپلزپارٹی میڈیا کے کردارکو تمام سیاستدانوں کیلئے مناسب اور اچھا رول دیکھنا چاہتی ہے۔حکومت کو چاہئے کہ میڈیا کے اہم لوگوں سے مشورہ کر کے قوانین بنائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4