شعبہ امتحانات نے ڈیٹ شیٹ جاری کر دی
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی ایس سی(انجینئرنگ) کیمیکل انجینئرنگ سیکنڈاور فورتھ سمسٹر2014ء، بی بی اے (آنرز)فرسٹ اور سیکنڈائیر اینول2014ء اور ایم ایس سی ہوم اکنامکس پارٹ ون اور ٹو اینول2014ء کے تحریری اور پریکٹیکل امتحانات کی ریوائزڈڈیٹ شیٹس جاری کر دی ہیں۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔