رانا محمد نصراللہ کو تیسری مرتبہ بلا مقابلہ امیر منتخب ہونے پر مبارکباد

رانا محمد نصراللہ کو تیسری مرتبہ بلا مقابلہ امیر منتخب ہونے پر مبارکباد

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی )تیسری دفعہ مرکزی جمعیت ضلع لاہور کا رانا محمد نصراللہ کو امیر منتخب ہونے پر مبارکبادتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تاج پورہ چوک میں سابق ضلع لاہور کے امیر قاری محمد عبدالمتین اصغر کی جامع مسجد تو حید اہلحدیث میں ضلع لاہور کی شوریٰ کا اجلاس ہوا جس میں بھاری اکثریت نے سابق ہی کابینہ کو منتخب کیا گیا جس میں 10ٹاونوں سے شوریٰ کے ارکان نے شرکت کی رانا محمد نصراللہ تیسری دفعہ بلا مقابلہ امیر منتخب ہوگئے اور دوسری دفعہ بلامقابلہ امتیاز احمد مجاہد ایڈووکیٹ منتخب ہوئے اور دوسری دفعہ خزانچی نوازاحمد بٹ بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ان تینوں کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر علامہ اقبال ٹاون کے سرپرست اعلیٰ ملک ممتاز حسین ، علامہ اقبال ٹاون امیر قاری محمد اعظم قاسم، علامہ اقبال ٹاون کے خزانچی ملک محمد مصطفی،مقامی خطیب سیدمحمد اسماعیل شاہ ،شوریٰ کے رکن ملک ظفر علی،مقامی خطیب حافظ محمد اجمل طاہر نے بلامقابلہ منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور علامہ اقبال ٹاون امیر قاری محمد اعظم قاسم اور عبدالحفیظ خطیب لاہورنے خصوصی دعا کروائی اور کہا کہ بلا مقابلہ ضلع لاہور کے منتخب ہونے پر امیر اور ناظم کو اللہ تعالیٰ سابق سالوں کی کارکردگی کی طرح بڑھ چڑھ کر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی بہتری کیلئے کام کرنے کی توقیق دے۔ اور تمام شوریٰ ارکان کو ساتھ لیکر گلی چوکوں میں مرکزی جمعیت اہلحدیث اور دین کا پرچار کرنے کی توقیق دے امید رکھتے ہیں شوریٰ کے تمام ارکان کے ساتھ ملاکر کام کریں گے جس نے ووٹ دیا اس کے ساتھ محبت کریں گے اور جس نے ووٹ نہیں دیا اس کے ساتھ دین کی خاطر بڑھ چڑھ کر محبت کرنے کی توقیق دے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4