عوامی مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکریٹری خالد سندھو کی زیر صدارت پارٹی اجلاس

عوامی مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکریٹری خالد سندھو کی زیر صدارت پارٹی اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)عوامی مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکریٹری خالد سندھو کی زیر صدارت پارٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بلا جواز فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور پاکستانی فوج کیساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا اس موقع پر خالد سندھو نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں تمام سیاسی و دینی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے پاکستان ہے تو ہر ایک کی سیاست ہے ورنہ کچھ بھی نہیں پارٹی اجلاس میں فوجی کورٹس اور افواج پاکستان کیساتھ مکمل یکجہتی کی قرارداد پاس کی گئی دیگر مقررین میں امجد گولڈن ،نگہت ہمایوں ،سحر چوہدری ،میاں جمال یونس ،جاوید حیدر اور خالد محمود نے بھی خطاب کیا.