عمران خان ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں،راشدہ یعقوب
لاہور(لیڈی رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہاہے کہ عمران خان ایک بار پھر ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کا پلان تیار کرچکے ہیں عوام یہ پلان سمندر میں غرق کردیں گے،عمران خان کے دھاندلی کے تمام الزامات جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں اور وہ اس محاذ پر شکست کھانے کے بعد پھر سڑکوں پر آکر افر اتفری پھیلانا چاہتے ہیں،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پورے ملک کے عوام دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں مگر عمران خان نہ جانے کیوں ملک میں امن قائم نہیں ہونے دے رہے عمران خان کے علاوہ ملک بھر کے سیاستدان جمہوریت کے استحکام کے لئے متحد ہوچکے ہیں ۔عمران خان بھارت کی کنڑول لائن کی خلاف ورزی پر بھارت کے خلاف کیوں دھرنا نہیں دیتے۔انہوں نے کہاکہ 18جنوری کو ان کا احتجاج پھر ناکا م ہوگا عمران خان ایک بار پھر مایوس ہوں گے ۔عوام ان کا ہر گز ساتھ نہیں دیں گے ۔عمران خان نے ہمیشہ عوام سے جھوٹ بولا ہے ۔وہ خیبرپختون خواہ کے حالات دیکھیں وہاں اسمبلی میں کیا ہورہا ہے ۔عمران خان کو صرف اپنے مفاد کی فکر ہے وہ اپنے مفاد کی خاطر کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں ۔عمران خان سن لیں کہ وہ جتنے چاہیں دھرنے دیں مگرمسلم لیگ ن کی حکومت مدت پوری کرے گی.