بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے پر 4 ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزا

بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے پر 4 ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو(نامہ نگار)چیئرمین ڈرگ کورٹ محمد جہانگیر نے جعلی ادویات فروخت کرنے اور بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے پر 4 ملزمان کو مجموعی طور پر 5 سال 6 ماہ قید اور ایک لاکھ 57 ہزارروپے جرمانے کی سزا سنادی ہے عدالت میں ڈرگ انسپکٹر شیخوپورہ نے 4 ملزمان وکٹرمسیح، سلامت مسیح،اصغرخان اور تنویراحمد کے خلاف جعلی ادویات بنانے اور بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے پر چالان پیش کیا۔عدالت نے سماعت کے بعد ملزمان پر جرم ثابت ہونے پر ان کو مجموعی طور پر پانچ سال چھ ماہ قید اور ایک لاکھ 57ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی فیصلے کے بعد پولیس چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت سے لے گئی۔