دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام محکمے اقدامات اٹھائیں،شاویزخان

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام محکمے اقدامات اٹھائیں،شاویزخان

 لاہور(پ ر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شاویز خان نے کہا ہے کہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ تمام افسران اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں اور صوبے سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے تمام محکمے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی صوبے میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور دہشت گردی کی روک تھام کے پنجاب اسلحہ لائسنس سسٹم کے تحت پرانے لائسنس منسوخ کرکے نئے اسلحہ لائسنس جاری کئے جائیں گے۔اسی طرح پنجاب ساؤنڈ سسٹم کی خلاف ورزی پر 25ہزار سے ایک لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جاسکے گاحکومت پنجاب عوام کی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کررہی ہے اور پنجاب میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔مسلم لیگ( ن) عوام کی خدمت پریقین رکھتی ہے اور اس حوالے سے تیزی سے کام کررہی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1